یوپی الیکشن: جتیندر سنگھ ببلو بی ایس پی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل -بی جے پی رکن پارلیمنٹ ریتا بہوگنا جوشی کا گھر جلانے کا ہے الزام
لکھنو، 4 اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کیا یوپی میں بی جے پی اور یوگی حکومت کیا الگ الگ راستوں پر ہیں؟ یہ سوالات پارٹی کے لوگ ہی پوچھ رہے ہیں۔ کم از کم آج لکھنؤ میں بی جے پی کے دفتر میں جو ہواوہ تو اسی بات کا اشارہ ہے ۔ یوگی آدتیہ ناتھ مافیا کے لیے ایک نام نہاد مخالف بنے ہوئے ہیں۔ اینٹی مافیا مہم میں مجرموں کو جیل بھیجا جا رہا ہے۔ ان کی جائیداد کو ضبط کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف #ایودھیا کے #باہوبلی #جتیندر سنگھ #ببلو کو بڑے احترام کے ساتھ آج بی جے پی میں شامل کیا گیا۔
یہ وہی ببلو ہے جس پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ ریتا بہوگنا جوشی کا گھر جلانے کا الزام ہے۔ وہ وہی ببلو ہے جسے گزشتہ سال بھی پارٹی میں لانے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن پارٹی کارکنان کی شدید مخالفت کی وجہ سے یہ فیصلہ واپس لینا پڑا لیکن آج پارٹی لیڈران نے بی جے پی کا بھگوا پٹا پہنا کر ببلو کو اپنا بنا لیا۔ ایک درجن مقدمات کا سامنا کر رہے جتیندر سنگھ ببلواب بی جے پی کے رکن ہیں، انہیں پارٹی میں آنے سے روکنے کے لیے گزشتہ برس آسمان سر پر اٹھالیا گیا تھا۔
اس بار سب کچھ خاموشی سے ہوا۔ پارٹی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ بی جے پی دفتر پہنچے تھے۔ سب کو بتایا گیا کہ بی ایس پی اور #کانگریس کے کچھ لیڈر شامل ہو رہے ہیں لیکن جب ببلو سٹیج پر آئے تو سب کے ہوش اڑ گئے۔ ببلو #مایاوتی حکومت میں بی ایس پی کے مضبوط ایم ایل اے تھے۔ ایودھیا سے لکھنؤ تک ان کی طوطی بولتی تھی۔
T2F Boy’s Joggers Track Pant
₹220.00













