نئی دہلی،07؍ فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جواہر لال نہرو یونیورسٹی (JNU) کو اپنی پہلی خاتون وائس چانسلر (VC) مل گئی ہے۔ وزارت تعلیم کے حوالے سے بتایاگیا کہ ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی کی پروفیسر شانتی شری دھولیپوڈی پنڈت Santishree Dhulipudi Pandit کو جے این یو کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔
ان کی تقرری پانچ سال کے لیے ہے،پنڈت ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی کے شعبہ سیاست اور پبلک ایڈمنسٹریشن میں بطور پروفیسر کام کر رہی تھیں۔پروفیسر پنڈت نے جے این یو سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ 1988 میں انہوں نے گوا یونیورسٹی میں اپنے تدریسی کیریئر کا آغاز کیا۔
انہوں نے 1993 میں پونے یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ وزارت تعلیم کے ایک اہلکار نے کہاکہ صدر رام ناتھ کووند نے شانتی سری دھولیپوڈی پنڈت کی جے این یو کی وائس چانسلر کے طور پر تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ ان کی تقرری پانچ سال کی مدت کے لیے ہے۔ جے این یو نے پروفیسر پنڈت کو نیا وائس چانسلر مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔



