قومی خبریں

جوہی چاولہ نے 5G کے خلاف مقدمہ خارج کرنے سے متعلق ہائی کورٹ میں دائر درخواست واپس لی

نئی دہلی، 29 جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے جمعرات کو 5G #وائرلیس #نیٹ ورک ٹکنالوجی کے خلاف ان کامقدمہ خارج کرنے کے تعلق سے ہائی کورٹ میں دائر اپنی درخواست واپس لے لی۔ جسٹس جینت ناتھ نے چاولہ کی طرف سے پیش وکیل دیپک کھوسلا کی درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے کہاکہ مدعی کے وکیل (چاولا) اپیل عدالت میں حل حاصل کرنے کی #آزادی کے ساتھ درخواست واپس لیناچاہتے ہیں۔

درخواست واپس لینے کی اجازت دیتے ہوئے اسے خارج کیاجاتاہے۔اداکارہ نے اس درخواست کے ساتھ اپیل دائر کی تھی کہ 5 جی کے خلاف ان کا مقدمہ خارج کئے جانے کے بجائے ناقابل قبول قرار دیا جائے۔ #چاولہ کے #وکیل نے دلیل دی کہ #مقدمہ قانونی چارہ جوئی کے مرحلے پر کبھی نہیں پہنچتا اور اسے ضابطہ اخلاق کے تحت صرف ناقابل قبول یا واپس کیا جاسکتا ہے، لیکن اسے خارج نہیں کیا جاسکتا۔عدالت نے چاولا پر 5 جی وائرلیس نیٹ ورک #ٹکنالوجی کو چیلنج کرنے والے ایک کیس میں قانون کے عمل کو غلط استعمال کرنے پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

#جرمانے کی رقم جمع کروانے کے لئے اسے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا تھا۔ چاولہ نے عدالتی #فیس کی واپسی کی درخواست بھی واپس لے لی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button