بین الاقوامی خبریں

اردن: اسرائیل کی حمایت کرنے والے میکڈونالڈ کی بائیکاٹ مہم شروع

ان پوسٹوں میں بیک وقت سیاسی اور صحت سے متعلق تبصرے بھی شامل کئے گئے ہیں

دبئی، 14اکتوبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) اردن میں شہریوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی حمایت کرنے والے تمام ریسٹورنٹس کی بائیکاٹ کی مہم شروع کردی۔ اس مہم میں غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی حمایت کرنے والے تمام ریسٹورنٹس سے خریداری روک دینے کا کہا گیا ہے۔ اس شاندار اقدام کو بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔یہ مہم اس وقت شروع ہوئی جب ایک مشہور بین الاقوامی ریسٹورنٹ میکڈونالڈ McDonalds کی ایک شاخ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجیوں کو کھانا تقسیم کرنے کی تصویریں شائع کیں اور اپنے اس اقدام کو اسرائیلی فوجیوں کی مدد میں پہل کرنے کا عنوان دیا۔سوشل میڈیا پر کچھ دنوں سے بہت سے پوسٹوں میں ایسے ریسٹورنٹس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ان پوسٹوں میں بیک وقت سیاسی اور صحت سے متعلق تبصرے بھی شامل کئے گئے ہیں۔کچھ صارفین نے بھرپور طنز کرنے ہوئے کہا فاسٹ فوڈ غیر صحت بخش اور نقصان دہ ہے۔ اگر آپ سیاسی وجوہات کی بنا پر اس کا بائیکاٹ نہیں کرتے تو صحت کی وجوہات کی بنا پر ہی اس سے پرہیز کرلیں۔اردنی وکیل ڈاکٹر مھند ابو طربوش نے اسرائیلی فوجیوں کی حمایت کرنے والے تمام ریستورانوں اور کیفوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بائیکاٹ کا کھلم کھلا اعلان کیا۔ابو طربوش نے کہا کہ ہمارے پاس جنگ میں مرد موجود ہیں اور ان کی ثابت قدمی کی حمایت کی جانی چاہیے۔ غزہ کے لوگوں کو کم از کم ہر اس شخص کی حمایت روک دینی چاہیے جو اسرائیلی فوجیوں کی حمایت کرتا ہے۔اردن میں نیشنل کمپیئن فار سٹوڈنٹ رائٹس کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فخر دعاس نے کہا کہ بائیکاٹ کسی بھی مسئلے کی طرف معاشرے کی قیادت میں پرامن جدوجہد کی بہترین اور مضبوط ترین صورتوں میں سے ایک ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button