قومی خبریں

بلند شہر تشدد کیس میں عدالتی فیصلہ، 36 ملزمان کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

بلند شہر؍لکھنؤ ،17مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی کے بلند شہر کی ایک مقامی عدالت نے 2018 کے سیانا ہجومی تشدد کیس میں 36 ملزمان کیخلاف بغاوت کے الزامات درج کرنے کی اجازت دی ہے، جس میں ایک پولیس افسر سمیت دو افراد کی موت واقع ہو گئی تھی۔ اس کی اطلاع جمعرات کو حکام نے دی ہے۔ بلند شہر تشدد کے چنگ راوتی گاؤں کے باہر مویشیوں کی لاشیں ملنے کے بعد پیدا تشدد میں پولس انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ اور ایک مقامی باشندہ سمیت مارے گئے تھے۔

پولیس نے اس معاملہ میں دو رپورٹیں درج کی تھیں۔ پہلی رپورٹ ہجوم کو تشدد پر اکسانے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق تھی۔ اس کے بعد پولیس نے یوگیش راج سمیت 27 لوگوں اور تقریباً 60 نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ دوسری رپورٹ گائے کے ذبیحہ میں ملوث افراد کے خلاف درج کرائی گئی۔

یوگیش راج کو ستمبر 2019 میں الہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت دی تھی، جس کی سپریم کورٹ میں مقتول پولیس افسر کی بیوی رجنی نے مخالفت کی تھی۔یوگیش نے مئی 2020 میں وارڈ نمبر 5 سے ضلع پنچایت ممبر کا انتخاب جیتا تھا۔

اس سال جنوری میں سپریم کورٹ میں ضمانت مسترد ہونے کے بعد اس نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں خودسپردگی کی تھی،جون 2019 میں حکومت نے پولیس کو ملزم کیخلاف بغاوت کے الزامات کو بھی شامل کرنے کی اجازت دی تھی۔

اب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے پولیس کو تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے (غداری) کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی اجازت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button