بین الاقوامی خبریں

سعودیہ میں قید فلسطینیوں،اردنیوں کے مقدمات کا فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع

ریاض ،5؍اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی عرب میں اڑھائی سال سے جیلوں میں قید فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کیخلاف جاری مقدمات کا فیصلہ آئندہ ہفتے سنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں اور اردنی قیدیوں کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کے #چیئرمین خضر المشائخ نے ایک بیان میں کہا کہ الریاض کی جیلوں میں قید فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کے خلاف مقدمات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ان کے خلاف مقدمات مکمل کرلیے گئے ہیں جس کے بعد آئندہ ہفتے ان کے خلاف فیصلہ سنایا جائے گا۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی فوج داری عدالت نے چار جولائی کو #فلسطینی اور #اردنی شہریوں کے خلاف جاری مقدمات کا فیصلہ ملتوی کردیا تھا۔ #سعودی عرب کی ایک فوجی عدالت نے 8 مارچ 2020ء کو دسیوں #فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کے خلاف مقدمات کا آغاز کیا تھا۔ ان پر فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button