بین الاقوامی خبریں

جولیان آسانج کو امریکہ کے حوالے نہ کیا جائے، اسانج کی اہلیہ کا مطالبہ

لندن،24اپریل :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کی اہلیہ سٹیلا آسانج نے ہفتے کے روز برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ آسانج کی امریکہ کو حوالگی کے حکم نامے پر دستخط نہ کرے۔ سٹیلا کا کہنا تھا کہ آسانج کی قسمت کے اثرات پورے یورپ پر پڑیں گے۔ برطانیہ کی ایک عدالت نے گزشتہ بدھ کو وکی لیکس کے بانی کو امریکہ کے حوالے کرنے کا باضابطہ حکم جاری کیا تھا۔ جولیان آسانج نے عراق اور افغانستان کی جنگوں سے متعلق تقریبا ًپانچ لاکھ خفیہ فائلوں کی اشاعت کی تھی اور انہیں امریکہ میں مقدمے کا سامنا ہے۔ جولیان آسانج کے کیس کا یورپ میں آزادی صحافت کا کیس بھی قرار دیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button