
نئی دہلی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) کے نئے چیئرمین ہوں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ایک کمیٹی میںان کے نام کی منظوری دی گئی۔ گذشتہ چھ ماہ سے این ایچ آر سی چیئرمین کا عہدہ خالی تھا۔ جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس مہیش کمار متل اور آئی بی کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر راجیو جین کو این ایچ آر سی کا ممبر بنایا گیا ہے۔
وزیر اعظم کی سربراہی میں اعلی سطحی کمیٹی میں وزیر داخلہ امیت شاہ، لوک سبھا اسپیکر اوم بریلا، راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی اسپیکر ہری ونش شامل تھے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج رہتے ہوئے وزیر اعظم مودی کی تعریف کرنے پرجسٹس مشرا کی تنقید کی گئی۔



