بین ریاستی خبریں

متنازعہ فیصلہ کرنے والی بامبے ہائی کورٹ کی جج کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع

متنازعہ فیصلہ کرنے والی بامبے ہائی کورٹ کی جج کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)جنسی استحصال کے دومعاملے میں متنازعہ فیصلے سنا کر سرخیوں میں آئی بامبے ہائی کورٹ کی جج جسٹس پشپا گنیڈی والا کی مدت ملازمت میںایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ حالانکہ سپریم کورٹ کالجیم نے ان کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کی سفارش کی تھی۔ جمعہ کو ان کی مدت پوری ہوگئی تھی۔

اب نئی مدت ملازمت آج یعنی 13 فروری سے نافذ ہوگی۔ گنیڈی والا کے دئیے گئے دو متنازعہ فیصلے کے بعد گزشتہ ماہ سپریم کورٹ کالجیم نے ایڈیشنل جج گنیڈی والا کومستقل جسٹس تقرری کیے جانے کی تجویز کودی گئی اپنی منظوری واپس لے لی تھی۔

واضح رہے کہ بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ کی جج پشپا گنیڈی والا نے 19 جنوری کو منظور کیے گئے حکم میں کہا تھا کہ کسی بھی طرح کے استحصال کے واقعات کو جنسی استحصال کے زمرے میں رکھنے کے لئے واقعے میں ’استحصال ارادے سے کیا گیا اسکن ٹو اسکن کنٹیکٹ‘ہوناچاہئے۔

انہوں نے کہا تھا کہ نابالغ کوٹٹولنا جنسی استحصال کے زمرے میں نہیں آئے گا۔واضح رہے کہ ایک سیشن عدالت نے ایک 12 سالہ بچی کے ساتھ جنسی استحصال کرنے کے جرم میں ایک 39 سالہ شخص کو تین سال کی سزا سنائی تھی ، جس میں گنیڈی والا نے ترمیم کیا تھا ۔

بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ کی جسٹس پشپا گنیڈی والا نے 19 جنوری کو منظور کیے گئے ایک حکم میں کہا تھاکہ جنسی استحصال کے لیے جنسی ارادے سے( Skin to Skin Contact)جلدسے جلد ملنا ضروری ہے۔ صرف چھونا جنسی استحصال میں نہیں آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button