ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) کمال آر خان KRK نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان پر الزام لگایا تھا کہ اس کی گرفتاری کے پیچھے اداکار کا ہاتھ تھا۔تاہم اب کے آر کے نے ٹوئٹر پر ہی سلمان خان سے معاف مانگ لی ہے اور کہا کہ میں تمام میڈیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ میری گرفتاری کے پیچھے سلمان خان کا ہاتھ نہیں تھا جیسا کہ میں نے سوچا تھا لیکن پیچے سے کوئی اور کھیل کر گیا-
KRK نے سلمان خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی جان مجھے آپ کی غلط فہمی کے لیے بہت افسوس ہے۔ اور اگر میں نے آپ کو کسی بھی طرح سے تکلیف پہنچائی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔ میں رضاکارانہ طور پر آپ کی فلموں کا جائزہ (review) نہ لینے کا فیصلہ کرتا ہوں۔ے آر کے نے لکھا کہ بہت سے لوگ اب بھی سمجھتے ہیں کہ میری گرفتاری کے پیچھے کرن جوہر کا ہاتھ تھا۔ اور میں پھر کہتا ہوں کہ ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں کہ اس کی گرفتاری میں فلمساز کرن جوہر کا کوئی کردار ہے۔
2021 میں سلمان خان نے کے آر کے خلاف ہتک عزت کا ایک کیس دائر کیا تھا کیوں کے کمال خان نے اداکار کے خلاف سوشل میڈیا پر کرپشن کے الزامات لگائے تھے۔ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر بھی کے آر کے نے متنازعہ ٹویٹس کی تھیں اور فلم انڈسٹری کے کچھ افراد کو اداکار کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا کمال آر خان کو ممبئی پولیس نے اکتوبر میں گرفتار کیا تھا۔
I want to inform all media ppl that #SalmanKhan was not behind my arrest as I thought. Peeche Se Koi Aur Khel Kar Gaya. Bhai jaan @BeingSalmanKhan I am really sorry for misunderstanding you. And I apologise if I did hurt you in anyway. I voluntarily decide to not review ur films.
— KRK (@kamaalrkhan) October 30, 2022



