بین الاقوامی خبریں

تارکین وطن ملک بدر ہوں گے،کملا ہیرس کا اعلان

نیویارک:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اناطولیہ نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طریقوں سے آنے والے گوئٹے مالا کے تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بات اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران گوئٹے مالا کے صدر آلاخاندرو جیا ماتی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ ہیرس اور جیا ماتی نے بین الوفود مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔

اس دوران صدر جیاماتی نے بتایا کہ حالیہ ایام میں غیر قانونی تارکین وطن کا مسئلہ ہمیں در پیش ہے،ہمیں امریکہ کے ساتھ مشترکہ طور پر تعاون کرنا ہوگا ،جبکہ ہمیں اپنی عوام کو زندگی کے بہتر مواقع فراہم کرتے ہوئے انہیںنقل مکانی سے روکنے کی کوشش کرنا ہوگی۔

کملا ہیرس نے بھی اس موقع پر کہا کہ میرا یہ دورہ گوئٹے مالاکے ساتھ غیر قانونی ہجرت، تشدد اور بد عنوانی جیسے موضوعات پر غور کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ غیر قانونی طریقوں سے امریکہ آنے والے گوئٹ مالا کے تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button