ممبئی:4/جنوری (ایجنسیز) فلمی اداکارہ کنگناراناوت اپنے ٹوئیٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس کے اب تک کے کارنامے بی جے پی کو خوش کرنے کے لیے تھے۔ اس نے اپنے ٹوئیٹ میں یہ کہتے ہوئے کہ ’سچ میں بی جے پی کو خوش کرنے کے لیے‘ بی جے پی کی اس سازش کو بے نقاب کردیا ہے کہ مہاراشٹر کو بدنام کرنے کے لیے اسے بی جے پی نے سپاری دی تھی۔
اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ کنگنا جو بھی بیان دے رہی تھی اس کی اسکرپٹ بی جے پی نے ہی لکھی تھی۔ کنگنا کے ٹوئیٹ سے اب اس پر مہر لگ چکی ہے اور بی جے پی کی مہاراشٹر کی دشمنی بے نقاب ہوچکی ہے۔ یہ سخت تنقید مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری وترجمان سچن ساونت نے کی ہے۔
سوشانت سنگھ معاملے میںکنگنا کا اختیارکردہ موقف اور بالی ووڈ وڈرگس مافیا کے بارے میں اس کے بارے میں بھرپور معلومات ہے۔ لیکن اس نے ابھی تک کوئی بھی معلومات نہیں دی ہے ، مگر بی جے پی نے عوام کے پیسوں پر اسے وائی درجے کی سیکوریٹی فراہم کی ہے۔ کنگنا راناوت کو بی جے پی کے ایم ایل اے رام کدم نے جھانسی کی رانی کہاتھا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اسے بی جے پی کی بھرپور حمایت حاصل تھی۔
کنگنا نے ممبئی کا موازنہ پاک مقبوضہ کشمیر سے کیا اور ممبئی پولیس کو مافیا کہا۔اس نے یہ بھی کہا کہ مہاراشٹر میں خواتین محفوظ نہیں ہیں اور وزیراعلیٰ کے لیے نازیبا کلمات کہے۔ کنگنا کے ذریعے مہاراشٹر کی 13کروڑ عوام کی توہین کررہی تھی اور دوسری جانب بی جے پی کے لیڈران خوش ہورہے تھے۔
اس سے ہی بی جے پی کی مہاراشٹر دروہ ظاہر ہورہا ہے۔ ہمارا یہ ماننا ہے کہ بی جے پی نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے دیش کے لیے ایک کلنک ہے۔ ہم بی جے پی کی اس حرکت پر اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔