بین ریاستی خبریںفلمی دنیا

کنگنا رنوت کی درخواست بمبئی ہائی کورٹ میں مسترد، ہتک عزت کا کیس جاری رہے گا

ممبئی،09؍ ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ممبئی ہائی کورٹ نے بالی وڈ #اداکارہ #کنگنا رناوت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ کنگنا نے اندھیری عدالت میں اپنے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ مشہور گیت نگار اور مصنف #جاوید #اختر نے کنگنا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

ممبئی ہائی کورٹ نے یکم ستمبر کو جاوید اختر کی شکایت پر شہر کی ایک میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت کی جانب سے شروع کی گئی توہین عدالت کی کارروائی کو منسوخ کرنے کی کنگنا کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

کنگنا رناوت نے اپنے وکیل رضوان صدیقی کے ذریعے ہتک عزت کی کارروائی کو چیلنج کیا تھا اور کہا تھا کہ مضافاتی اندھیری میں مجسٹریٹ عدالت نے اس معاملے میں اپنی صوابدید کا استعمال نہیں کیا۔ رنوت نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے شکایت کنندہ اور اس کے خلاف درج شکایت میں نامزد گواہوں کی آزادانہ جانچ نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button