بین ریاستی خبریں

کانپور: گرل فرینڈ کے ساتھ ہوٹل میں ملا انسپکٹر ، مبینہ بیوی کی پٹائی، انسپکٹر معطل

کانپور ،9نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانپور کے گوال ٹولی پولیس اسٹیشن میں تعینات انسپکٹر ارون کمار کو اتوار کی رات ایک ہوٹل میں اس کی مبینہ بیوی نے گرل فرینڈ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا، جس کے بعد مبینہ بیوی نے دونوں کو خوب پیٹا۔ ہوٹل کے کمرے سے لے کر سڑک تک ایک ہنگامہ برپا تھا۔

پیر کو پولیس کمشنر نے انسپکٹر کو معطل کر دیا۔ معاملہ کی جانچ اے سی پی کرنل گنج کو سونپی گئی ہے۔ انسپکٹر کے خلاف ایسی اور بھی کئی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ انسپکٹر ارون کمار گوال ٹولی تھانہ میں ایڈیشنل انسپکٹر کے عہدے پر تھے۔اتوار کی رات گوال ٹولی کے علاقہ میں ایک ہوٹل میں قیام کیا۔

اس کے ساتھ ہردوئی کی رہنے والی اس کی گرل فرینڈ بھی تھی۔ سرکاری رہائش گاہ پر رہنے والی مبینہ بیوی کوا س کی جب اطلاع ملی،تو وہ رات دیر ہوٹل پہنچی اور انسپکٹر ارون کمار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر پولیس کمشنر اسیم ارون نے انسپکٹر کو معطل کر دیا ہے۔

اے سی پی کرنل گنج تری پراری پانڈے نے کہا کہ مذکورہ انسپکٹر کیخلاف محکمہ جاتی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پولیس افسران نے بتایا کہ انسپکٹر کیخلاف اس طرح کی کئی شکایات منظر عام پر آئی تھیں۔ تمام شکایات کو تفتیش میں شامل کیا جائے گا۔

وہیں اس سلسلے میں زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تقریباً پانچ سال قبل ایک خاتون نے انسپکٹر ارون کے خلاف عصمت دری کا الزام لگاکرمقدمہ درج کروایا تھا، بعد میں دونوں فریقین میں سمجھوتہ ہوگیاتھا۔

وہ اسی خاتون کے ساتھ اپنی سرکاری رہائش گاہ میں رہتا ہے۔ انسپکٹر ارون آبائی طور پر فیروز آباد کے سرسا گنج کارہائشی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button