بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

کانپور: اسمارٹ بھکاری لڑکیوں کے گروہ کا انکشاف،۸؍گرفتار

کانپور ،23جون: (اردودنیا/ایجنسیاں)اگر آپ کوسڑک کے کنارے جینز ٹی شرٹ اور برانڈڈ جوتے اور چپل پہنے ہوئے لڑکیاں نظر آئے ،اور وہ آپ سے بھیک مانگے،یا مدد کے لئے کہیں تو ہوشیار ہوجائیں۔ کہیں ایسا نہ ہوکہ آپ کو لینے کے دینے پڑجائے ۔ کیوں کہ ایسی ہی کچھ واقعہ یوپی کے کانپور شہر کے بہت سے چوراہوں پر بھی دیکھا گیاہے ۔

یوں توکانپور کی سڑکوں پر بچوں اور بوڑھوں کو بھیک مانگتے دیکھا ہوگا، لیکن اب لڑکیوں کا ایسا گروہ یہاں سرگرم ہوچکا ہے ، جوبرانڈڈ جینز اور ٹی شرٹس کے ساتھ بچوں کو بغل میں لئے لوگوں سے بھیک مانگتی نظر آتی ہیں ،جو لوگ انہیں پیسے نہیں دیتے ہیں ، لڑکیوں کا یہ گروہ ان کے ساتھ مار پیٹ بھی کرتا ہے اور ساتھ ہی چھیڑخانی کا الزام بھی عائد کرتا ہے۔

کانپور پولیس کمشنر اسم ارون نے بتایا کہ پچھلے کئی دنوں سے گجرات سے آئی ہوئی 8 لڑکیاں شہر ہوٹل میں رکی ہوئی ہیں ، ان کے ساتھ معصوم بچے بھی ہیں۔ وہ اپنے پورے گروہ کے ساتھ ہرروز کسی چوراہے پر اڈہ جماکرلوگوں سے بھیک مانگتے ہیں ، یہی نہیں بلکہ منھ مانگی رقم نہ دینے پر لڑجاتے ہیں اور چھیڑ خانی کا الزام بھی عائد کرتے ہیں ۔

اس گینگ کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس کمشنر نے گروہ کی 8 ممبران کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے ساتھ دو معصوم بچے بھی ہیں جو اس کے گروہ میں شامل ہیں ۔ پولیس کی تفتیش میں پتہ چلا کہ یہ گروہ دن بھر بھیک مانگتے تھے، اوررات دن گھنٹہ گھر واقع عالیشان ہوٹلوں میں ٹھہرتے تھے ۔ اس ہوٹل کے کمرہ کا ایک دن کا کرایہ2000روپے ہے ۔ پولیس اس اسمارٹ بھکارن کی تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے ، ہوٹل مالک کو بھی اس تفتیش میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button