کانپور، 2اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ضلع کے ایک گاؤں کے قریب ٹریکٹر ٹرالی الٹنے اور تالاب میں گرنے سے کم از کم 30 افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہوگئے، واقعہ شام کے وقت سار پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع بھدیونا گاؤں کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ ٹریکٹر ٹرالی، جس میں تقریباً 50 لوگ سوار تھے، گھاٹم پور کی طرف جارہے تھے جب مسافروں نے فتح پور کے چندریکا دیوی مندر میں منڈن کی تقریب میں شرکت کر رہے تھے۔ ایک درجن سے زائد افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورس کے ساتھ افسران فی الفور موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس ٹیم مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے۔ زخمیوں کو قریبی سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی میں سوار ہندو یاتری اناؤ میں چندریکا دیوی مندر کا دورہ کرنے کے بعد اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے سینئر وزرا راکیش سچن اور اجیت پال کو راحت اور بچاؤ کے اقدامات کی نگرانی کے لیے جائے حادثہ پر بھیج دیا ہے ۔
زخمیوں کو پولیس نے ایمبولینسوں میں بھیڑگاؤں کے ایک کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا، اس سینٹر پر ایک درجن سے زیادہ لوگوں کو مردہ قرار دیا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) وشاک جی آیار نے کہا کہ پولیس اور ضلع انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ بچاؤ آپریشن کریں اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کے لیے 50000 روپے کی امدادی رقم دی جائے گی ۔



