
نئی دہلی،6اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)لکھیم پور کھیری تشدد کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے بدھ کے روز کہا کہ سپریم کورٹ کو اس معاملے کا از خود نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ ایک ایسے وقت میں جب یوٹیوب سوشل میڈیا نہیں تھا، سپریم کورٹ پرنٹ میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر ازخود کارروائی کرتی تھی۔
اس نے ان لوگوں کی آوازیں سنی جن کی کوئی نہیں سن رہا تھا۔سینئر ایڈوکیٹ سبل نے زور دے کر کہاکہ آج ہمارے شہریوں پر گاڑیاں چڑھائی جاتی ہے اور ان کوقتل کیاجاتاہے۔
سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ اس پر ایکشن لے۔اتوار کو نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ کے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے آبائی گاؤں کے دورے کے خلاف لکھیم پور کھیری کے ٹکونیا علاقے میں پھوٹ پڑنے والے تشدد میں چار کسانوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو ئے۔ اس معاملے میں مشرا کے بیٹے آشیش سمیت کئی لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔



