
ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ #کرینہ #کپورخان اپنے تیسرے بچے کوجلد دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے بے تاب ہیں ۔بالی وڈ بیبو کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پہلی کتاب کو تیسری اولاد سے کم تصور نہیں کرتیں۔کرینہ کپور اور اداکار #سیف علی #خان کے دوبیٹے ہیں تاہم اب کرینہ نے اپنی پہلی کتاب ’کرینہ کپور پریگننسی #بائبل‘ کو اپنی تیسری اولاد قرار دیا ہے جس کی لانچنگ آج کی جائے گی۔انسٹاگرام پر کرینہ کپور کی جانب سے گزشتہ روز اپنی ڈیبیو بک ’کرینہ کپور خان #پریگننسی بائبل‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو کتاب کی لانچنگ سے متعلق اطلاع دی گئی۔
View this post on Instagram
اداکارہ کرینہ کپورخان نے حال ہی میں اپنی کتاب ’پریگنینسی بائبل‘ میں #حمل کے دوران محسوس کیے جانے والے احساسات قلمبند کیے ہیں۔ویڈیو پوسٹ کےساتھ شیئر کیے گئے کیپشن میں کرینہ نے بتایا کہ وہ ہدایتکار کرن جوہر کے ساتھ ہونے والے لائیو سیشن میں کتاب کی لانچنگ کا اعلان کریں گی۔
View this post on Instagram
آج شام پانچ بجے بک لانچ کی گئی۔۔۔کرینہ نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے بک لانچ لائیو سیشن رکھا۔۔



