سرورقفلمی دنیا

پٹودی خاندان میں تیمور کے چھوٹے بھائی کی آمد

کرینہ کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کو جنم دیا

ممبئی،21فروری(اردودنیا.اِن)پٹودی خاندان میں ایک بار پھر کلکاریاں گونج اٹھی ، جب کرینہ کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کو جنم دیا ۔ اطلاعات کے مطابق کرینہ کو ہفتہ کی شام 5:30 بجے کے قریب ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ،

کرینہ کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کو جنم دیا

جہاں اتوار کی صبح ساڑھے آٹھ بجے دوسرے بیٹے کی ولادت ہوئی۔ سیف علی خان نے ٹوئٹ پر لکھا کہ ہمارے یہاں ایک بیٹا پیدا ہے۔ ماں اور بچہ دونوں محفوظ اور صحتمند ہیں، بہی خواہوں کی محبت کے لئے شکریہ۔ کرینہ کے والد رندھیر کپور نے ایک نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ کرینہ اورنئے مہمان دونوں ٹھیک ہیں، میں نے ابھی تک اپنے نواسے کو نہیں دیکھا، لیکن میں نے کرینہ سے بات کی ہے اور انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ ٹھیک ہے ،اور بچہ بھی صحت مند ہے،

کرینہ کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کو جنم دیا
file photo

میں بہت خوش ہوں اور بچے کو دیکھنے کا مشتاق ہوں ۔خیال رہے کہ سیف اور کرینہ نے 16 اکتوبر 2012 کو ممبئی میں شادی کی تھی۔ 20 دسمبر 2016 کو فرزنداول تیمور علی خان پیدا ہواتھا،آج 21فروری کی صبح تیمور کے بھائی کی آمد ہوئی ہے ،

کرینہ کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کو جنم دیا
file photo

تاہم اس نئے مہمان کا نام نہیں رکھا گیا ہے ،مگر سوشل میڈیا پر صارفین اس نئے مہمان کو لے کر طرح طرح کے مزاحیہ کمنٹ کررہے ہیں ، کئی صارفین نئے مہمان کو ’ چھوٹے بابر‘ کی آمد قرار دے رہے ہیں ۔

خیال رہے کہ25 اگست 2020 کو سارہ علی خان (سیف کی بیٹی اور ان کی پہلی بیوی امریتا سنگھ) کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر سیف اور کرینہ نے اعلان کیا تھا کہ ان کے یہاں دوسری اولاد پیدا ہونے والی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button