بین الاقوامی خبریں

کرناٹک: شیموگہ میں داعش سے مبینہ روابط کے الزام میں 2؍نوجوان گرفتار

شیموگا؍بنگلور، 20ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)میڈیا رپورٹ کے مطابق کرناٹک کے شیموگہ میں بدنام زمانہ دہشت گردداعش سے روابط رکھنے کے الزا م میں۲؍افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ اراگا گیانندرا نے کہا کہ شیموگہ پولیس نے آئی ایس آئی ایس سے وابستہ تین لوگوں کی شناخت کی ہے۔ان میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے،جبکہ تیسرے مشتبہ شخص کی تلاش ہے۔ وزیر داخلہ کے دعوؤں کے مطابق تینوں کے سے روابط تھے۔ ان کی مشتبہ سرگرمیوں کے بارے میں مکمل چھان بین جاری ہے۔ ان کا تعلق شیموگہ اور تیرتھ ہلی سے ہے۔شیموگا پولیس نے ان لوگوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ کالعدم بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانا چاہتے تھے۔پولیس کاالزام ہے کہ گینگ کے ارکان ریاست بھر میں دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

پولیس نے شیموگہ کے رہنے والے شارق، ماضی اور سید یاسین کیخلاف آئی پی سی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزمین نے دھماکے کرنے سمیت دہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرغنہ یاسین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے باریک بینی سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ یاسین الیکٹریکل انجینئر ہے۔ شیموگا اس سال کے شروع میں اس وقت فرقہ ورانہ فساد بھڑک اٹھا تھا جب ریاست میں حجاب کے تنازعہ کے دوران ہندوتوا کارکن ہرش کا قتل کردیا گیا تھا۔ اگست میں، شہر میں جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب دائیں بازو کے کچھ ارکان نے ہندوتوا کے نظریاتی ساورکر کا پوسٹر لگایا، جس کی مسلمانوں نے مخالفت کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button