قومی خبریں

کرناٹک: بھاجپاکارکن غیر قانونی طور پر گائے بیچنے کے الزام میں گرفتار

کرناٹک پولیس نے بی جے پی کارکنوں سمیت 4 لوگوں کو ضلع میں دھرماستھلا تک گائیوں کی غیر قانونی نقل و حمل کے سلسلے میں گرفتار کیا

نئی دہلی ،14جولائی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) کرناٹک پولیس نے بی جے پی کارکنوں سمیت 4 لوگوں کو ضلع میں دھرماستھلا تک گائیوں کی غیر قانونی نقل و حمل کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے جمعہ کو یہ جانکاری دی ہے۔پولیس نے 6 گائیں اور دو بچھڑوں کو بچایا اور 3 گاڑیاں ضبط کی ہیں۔گرفتار شدگان کی شناخت بیل تھانگڈی تعلقہ کے مورٹجے کے رہنے والے پرمود سالیان، اولاگڈے کے پشپاراج، ارکل گڈ کے رہنے والے چنناکیشوا اور ہاسن ضلع کے ہولیناراسی پورہ کے رہنے والے سندیپ ہیرے بیلاگولی کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق پہلے دو ملزمان مبینہ طور پر بی جے پی کے کارکن ہیں۔ خفیہ اطلاع ملنے پر دھرم استھل پولیس نے غیر قانونی طور پر گائیوں کو لے جانے والی گاڑیوں کا سراغ لگایا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ جانوروں کو فروخت کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button