
بین ریاستی خبریں
ہدایات ملنے سے متعلق مناسب فیصلہ کریں گے یدی یورپپانے عہدے سے ہٹائے جانے کے امکان پرکہا،قیادت کافیصلہ مانیں گے
بیلگاوی25جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)عہدے سے ہٹائے جانے کے امکان پر #کرناٹک کے #وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپپا (Karnataka CM BS Yediyurappa)نے اتوار کے روزکہاہے کہ وہ آج شام بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہائی کمان سے ہدایات موصول ہونے کے بعدمناسب فیصلہ لیں گے۔پارٹی ہائی کمان سے #دہلی سے موصولہ #ہدایات کے بارے میں جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہاہے کہ اگر شام تک یہ ہدایات موصول ہوجائیں تو آپ کو اس کے بارے میں بھی پتہ چل جائے گا ، ایک بار جب مجھے ہدایات مل گئیں تومیں مناسب فیصلہ لوں گا۔
ان کی جگہ دلت چیف منسٹر کی جگہ لینے کے بارے میں پوچھے جانے پر ، انہوں نے کہا ہے کہ میں اس پر فیصلہ نہیں لے سکتا ، اس کا فیصلہ ہائی کمان کرے گا۔ پہلے دیکھنا یہ ہے کہ وہ آج کیا فیصلہ لیتے ہیں۔



