کرناٹک: کانگریس کے ایم ایل اے اقبال انصاری رام اتسو کا اہتمام کریں گے
رام بھکت ہیں اور پوری عقیدت کے ساتھ رام نگر میں رام اتسو کی تقریبات کا اہتمام کریں گے
بنگلور ،4 جنوری:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) کرناٹک کانگریس ایم ایل اے اقبال انصاری نے4 جنوری کو کہا کہ وہ ایک رام بھکت ہیں اور پوری عقیدت کے ساتھ رام نگر میں رام اتسو کی تقریبات کا اہتمام کریں گے۔ چنا پٹنہ شہر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انصاری نے کہا کہ میں بھی بھگوان رام کا بھکت ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے لوگ رام مندر کے معاملے کو سیاسی وجوہات کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ ہم اسے سیاسی فائدے کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔ کچھ لوگ لوگوں کو تقسیم کرکے سیاست کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انصاری نے بی جے پی پر تنقید کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ کانگریس پارٹی کا اپنا نظریہ اور عزم ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں اس کا استعمال کرنا بی جے پی پر چھوڑ دیا گیا ہے، لیکن، ہم بھگوان رام کو اپنے خاندانی دیوتا کے طور پر پوجتے ہیں۔
رام کی پوجا ان کے لیے نئی ہو سکتی ہے، لیکن ہمارے لیے نہیں۔اسی لیے وہ اسے سیاسی طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ انصاری ووکلیگا برادری کے زیر اثر رام نگر اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے ہیں۔ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کے بیٹے نکھل کمار سوامی کو شکست دی۔ایودھیا میں رام مندر 70 ایکڑ اراضی پر بنایا گیا ہے۔ جہاں نئے تعمیر شدہ رام مندر میں رام للا کی مورتی کی تنصیب 22 جنوری 2024 کو ہونی ہے۔ بیرون ملک سے بھی مہمان آئیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی رام مندر پران پرتشٹھان میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور اکھلیش یادو سمیت تمام اہم سیاسی لیڈروں کو پران پرتشتھان کا دعوت نامہ ملا ہے۔



