بین ریاستی خبریں

کرناٹک : دوسرے کالج میں بھی حجاب پہننے والی طالبات کوروکا گیا

اڈپی 3 فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کرناٹک میں حجاب پہننے پرفرقہ پرست ذہنیت سرگرم ہے۔جس ملک میں اپنے لباس،کھانے پینے ،مذہبی شناخت کے ساتھ رہنے کی دستوری آزادی ہے،ایسالگتاہے کہ وہاں کچھ عناصرکوکسی مذہبی شناخت سے نفرت ہے۔

گرچہ سربراہان کی تقریرمیں تنوع اورتکثیریت کی تعریف کی جاتی ہے ۔اب کرناٹک کے اڈپی ضلع کے کنڈا پور کے بھنڈارکر کالج میں حجاب پہنے لڑکیوں کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ بھنڈارکرس کالج کے پرنسپل نے برقعہ یا حجاب پہن کر کالج آنے والی طالبات کو داخلی دروازے پر روک دیاہے۔ پرنسپل نے طالبات سے کہاہے کہ حکومت کے احکامات اور کالج کے رہنما خطوط کے مطابق انہیں کلاسوں میں یونیفارم میں آنا ہوگا۔

اس پر طالبات نے دلیل دی ہے کہ وہ کافی عرصے سے حجاب پہن کر کالج آتی ہیں، انہیں اجازت دی جانی چاہیے۔ لیکن پرنسپل نے انھیں کالج میں داخل ہونے سے انکار کر دیا۔ کالج کی طالبات زعفرانی رنگ کی شالیں پہنے چکمگلورو کے کالج پہنچیں، حجاب پہن کر کالج آنے والی لڑکیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

اس سلسلے میں کئی طلباء نے منگل کو دھرنا بھی دیا۔ اس کے بعد پولیس کالج کے احاطے میں داخل ہوئی اور حالات کو قابو میں کیا۔ احتجاج کے درمیان کالج کے پرنسپل ایم جی اوماشنکر نے طلبہ کو احتجاج واپس لینے کے لیے راضی کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button