بین ریاستی خبریں

بدعنوانی معاملے میں سابق وزیراعلیٰ یدی یورپا کے ساتھ ان کے بیٹے ، رشتہ داروں اور سابق وزیر کے خلاف نوٹس جاری

بنگلور، 3 اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کرناٹک ہائی کورٹ نے ایک ہاؤسنگ پروجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں منگل کو سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا، ان کے بیٹے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی نائب صدر بی وجندر، ان کے خاندان کے افراد، سابق وزیر ایس ٹی سوماشیکر اور انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس(آئی اے ایس) کے افسرکے خلاف نوٹس جاری کیا۔

جسٹس ایس سنیل دت یادو کی سنگل بنچ نے کارکن ٹی جے ابراہیم کی ایک درخواست پر ان سب کے خلاف نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی۔ خصوصی عدالت کی جانب سے رواں سال 8 جولائی کو جاری کردہ حکم کو ایک پٹیشن کے ذریعے چیلنج کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ خصوصی عدالت نے اس وقت کے وزیراعلی یدی یورپا اور اس وقت کے وزیر سوما شیکر کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت مانگنے والا کیس خارج کر دیا تھا۔

یہ معاملہ بنگلور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایک ہاؤسنگ پروجیکٹ کے لیے مبینہ طور پر رشوت لینے سے متعلق ہے۔ #کرناٹک اسمبلی میں اس معاملے پر بحث بھی ہوئی جب قائد حزب اختلاف #سدارمیا نے عدم #اعتماد کی تحریک کا نوٹس دیا اور کچھ سنگین الزامات لگائے۔ ساتھ ہی یدی یورپا اور ان کے بیٹے نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی اور کہا ہے کہ اس معاملے میں کوئی سچائی نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ بی ایس یدی یورپا نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے اس دن استعفیٰ دے دیا تھا جب ان کی حکومت نے دو سال پورے کئے تھے۔

اس کے بعد باسوراج بومائی کو ریاست کا اگلا #وزیر اعلیٰ بنایا گیا۔ #بسوراج بومائی کو یدی یورپا کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ بومائی کے بطور وزیر اعلیٰ #منتخب ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ یدی #یورپا کی باتیں ہائی کمان نے مان لی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button