قومی خبریں

کرناٹک حجاب معاملہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کا بے تکا بیان،کہاحجاب اسلام کا لازمی حصہ نہیں

نئی دہلی، 9 فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) کرناٹک حجاب تنازعہ پر ہائی کورٹ میں مسلسل دوسرے دن سماعت ہوئی۔ اس معاملے کو بڑی بنچ کے پاس بھیجتے ہوئے عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ سنگین ہے۔ حجاب کیس کی سماعت کرنے والی سنگل بنچ نے معاملہ کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو بھیج دیا ہے۔

دوسری جانب بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ایم پی سبرامنیم سوامی نے حجاب تنازعہ پر بولتے ہوئے بڑی بے تکی بات کی۔ انٹرویو دیتے ہوئے سوامی نے کہا کہ حجاب اسلام کا اہم حصہ نہیں ہے۔

اگر آپ مجھے دکھاتے ہیں کہ حجاب اسلام کا ایک اہم حصہ ہے، تو میں حجاب پہننے کی وکالت کرنے والا پہلا شخص ہوں گا۔حجاب تنازعہ پرپوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ تقریباً تمام مسائل پر ہندو مسلم ہو رہا ہے۔

رام جنم بھومی معاملے میں بھی اسی ایک برادری نے کہا تھا کہ آپ مسجد کو ہاتھ نہیں لگا سکتے۔ حجاب پر سوامی نے کہا کہ اسلام میں کہیں نہیں لکھا ہے کہ حجاب اسلام کا ایک اہم حصہ ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو کئی مسلم خواتین ساڑیوں میں پارلیمنٹ میں داخل ہوتی ہیں تو کیا ان خواتین نے مذہب کی توہین کی ہے؟۔

متعلقہ خبریں

Back to top button