بین ریاستی خبریںسرورق

کرناٹک: 21 سال سے کم عمر کے لوگوں کو نہیں ملے گی سگریٹ

سگریٹ اور دیگر تمباکو کی مصنوعات ایکٹ میں ترمیم کی

بنگلور ،21فروری :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)کرناٹک اسمبلی نے بدھ کو سگریٹ اور دیگر تمباکو کی مصنوعات ایکٹ میں ترمیم کی تاکہ ریاست بھر میں تمام ہکا باروں پر پابندی لگائی جائے۔ ریاست نے 21 سال سے کم عمر کے لوگوں کو سگریٹ اور دیگر تمباکو کی مصنوعات کی فروخت پر بھی پابندی لگا دی ہے۔حکم کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والوں کے لیے سخت سزائیں ہیں، جن میں ایک سے تین سال قید اور ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی شامل ہے۔ یہ پابندی اپنے شہریوں کی صحت کے تحفظ اور تمباکو سے ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے موجودہ سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات ایکٹ میں ترمیم کے بعد لگائی گئی ہے۔

ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کرناٹک حکومت نے ریاست میں حقہ کی مصنوعات کی خرید و فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ بڑا فیصلہ ریاست میں نوجوانوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔ کرناٹک کے وزیر صحت دنیش گنڈو راؤ نے ہُکّے پر پابندی کا اعلان کیا۔انھوں نے 7 فروری کو ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ جانکاری دی تھی۔ اس میں انہوں نے لکھا کہ صحت عامہ اور نوجوانوں کے تحفظ کے مقصد سے کرناٹک حکومت نے ہُکے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترمیم شدہ بل میں عوامی مقامات پر تمباکو کی مصنوعات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، جس میں تمباکو سے پاک ماحول پیدا کرنے کے عزم پر زور دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button