قومی خبریں

کرناٹک میں 10 مئی کو انتخابات، 13 مئی کو نتائج

ہم کرناٹک انتخابات کے لیے تیار ہیں، کانگریس نے بھی تیاری کرلی

نئی دہلی ، 29مارچ:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) کرناٹک میں اسمبلی انتخابات 10 مئی کو ہوں گے۔ نتائج 13 مئی کو آئیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے بدھ کو کہا کہ ووٹنگ ایک ہی مرحلے میں ہوگی۔ کرناٹک میں 5.21 کروڑ ووٹر ہیں، جو 224 اسمبلی سیٹوں پر ووٹ ڈالیں گے۔ 9.17 لاکھ ووٹر پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ ہم نے پہلے ایک عمل شروع کیا تھا۔ اس کے تحت یکم اپریل کو جن کی عمر 18 سال ہوگی وہ بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔ اس کے لیے ہم نے پیشگی درخواستیں طلب کی تھیں۔ ریاست میں موجودہ بی جے پی حکومت کی میعاد 24 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔ اس بار بھی اصل مقابلہ بی جے پی، کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان ہوگا۔ پچھلی بار جے ڈی ایس-کانگریس ایک ساتھ تھیں، لیکن اس بار جے ڈی ایس الگ الگ الیکشن لڑے گی۔

اس کے علاوہ پنجاب اور یوپی سمیت 4 ریاستوں کی 5 اسمبلی سیٹوں پر 10 مئی کو ضمنی انتخابات بھی ہوں گے۔ نتائج 13 مئی کو آئیں گے۔ پنجاب کی جالندھر، اڈیشہ کی جھارسوگوڑا، اتر پردیش کی چنبے اور سوار، میگھالیہ کی سوہیونگ سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ تاہم، الیکشن کمیشن نے راہل گاندھی کی وایناڈ لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کا اعلان نہیں کیا۔

یاد رہے کہ 2018 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 104، کانگریس کو 78 اور جے ڈی ایس نے 37 سیٹیں حاصل کی تھیں۔ کسی جماعت کو اکثریت نہیں ملی۔ یدی یورپا نے 17 مئی کو چیف منسٹر کے طور پر حلف لیا تھا اور ایوان میں اپنی اکثریت ثابت نہ کرنے کے بعد 23 مئی کو استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد کانگریس-جے ڈی ایس مخلوط حکومت بنی۔اس بار 9.17 لاکھ ووٹر پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔ راجیو کمار نے کہا کہ ہم نے پہلے ایک عمل شروع کیا تھا۔ اس کے تحت یکم اپریل کو جن کی عمر 18 سال ہوگی وہ بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔ اس کے لیے ہم نے پیشگی درخواستیں طلب کی تھیں۔موجودہ بی جے پی حکومت کی مدت 24 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔ اس بار بھی اصل مقابلہ بی جے پی، کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان ہوگا۔

ہم کرناٹک انتخابات کے لیے تیار ہیں، کانگریس نے بھی تیاری کرلی

بنگلورو، 29مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) کرناٹک کانگریس نے بدھ کے روز ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں ایک بار پھر جیت کا بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین ماہ قبل سے انتخابات کے لیے تیار ہیں۔ پارٹی کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ بی جے پی اس الیکشن میں 60 سے 65 سیٹیں جیتنے جا رہی ہے، جبکہ کانگریس اکثریت حاصل کر کے اقتدار میں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات پہلے ہوتے تو یہ کانگریس کے لئے فائدہ مند بات ہے۔ بی جے پی کے اعلان کردہ نئے ریزرویشن کوٹہ سے کوئی خوش نہیں ہے۔ معاملہ عدالت میں لے جایا جائے گا تو ٹک نہیں پائے گا۔

شیوکمار نے مزید کہا کہ کانگریس بی جے پی کی غلطیوں کو درست کرے گی، نیز جائیداد کی تقسیم کی طرح جلد بازی میں ریزرویشن نافذ کر دیا گیا۔شیوکمار نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے گارنٹی اسکیموں کی تکمیل کا یقین دلائے گی اور وقت ہی بتائے گا کہ کون جھوٹا ہے! شیوکمار نے کہا کہ کان، کوئلہ اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے مہادائی ندی کے پانی کے استعمال کے مسئلہ پر مٹھائیاں تقسیم کیں۔ مرکزی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ اس نے اس سلسلے میں کوئی اجازت نہیں دی تھی۔ اب جوشی کا کیا کہنا ہے؟

متعلقہ خبریں

Back to top button