
کرناٹک، 29جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)#ملک میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو #ویکسین لگانے کی مہم کو آگے بڑھایا جارہا ہے ، لیکن اب بھی کئی علاقے ایسے ہیں جہاں لوگ ویکسین لینے سے ہچکچا رہے ہیں۔ کرناٹک کے یادگر ضلع میں بھی ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے۔ جب طبی کارکنان کی ٹیم ٹیکہ لگانے کے لئے یہاں کے ایک گاؤں میں پہنچی تو لوگ انہیں دیکھ کر اپنے گھر کے دروازے بند کرنے لگے ۔
لیکن اس کے بعد #افسران نے لوگوں کو ویکسین دینے کا ایک نیا طریقہ اختیار کیا ۔ معلومات کے مطابق #کرناٹک کے یادگر ضلع کے گاؤں کانچا گڑھ ہلی نامی گاؤں میں ہیلتھ ورکرز اور آشا کارکنان لوگوں کو #کرونا ویکسین دینے کے لئے آئے تھے ، لیکن انہیں دیکھ کر لوگوں نے اپنے گھرکے دروازے بند کردلئے،اس کے بعد ٹیم نے لوگوں کے گھروں کی گھنٹیاں بجائی، لیکن پھر بھی دروازے نہیں کھولے گئے ۔اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے ۔یادگیر کے ضلع ہیلتھ آفیسرکے مطابق لوگوں میں غلط فہمی ہے کہ ویکسین لگانے کے بعد لوگ #بیمار ہوجاتے ہیں، اس لئے لوگ ویکسین نہیں لے رہے ہیں ۔
ہم لوگوں کے گھر گئے ، لیکن انہوں نے دروازے بند کردلئے، لہٰذا ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ لوگ جہاں ہوں گے ، ہم وہیں کرونا ویکسین لگائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے منریگا کے تحت رجسٹرڈ لوگوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی اور کھیتوں اور دیگر مقامات کا دورہ کرکے لوگوں کو ویکسین لگانے کا کام شروع کیا ہے۔ حکام کے مطابق پلس پولیو ویکسی نیشن مہم کے تحت کام کرنے والی اس ٹیم کو دو پہیوں کے ذریعہ ویکسین لے جانے کا تجربہ تھا، اس صورت میں ٹیم ہر اس مقام پر گئی، جہاں لوگ موجود تھے ۔ وہاں پہنچ کر لوگوں کو #ٹیکہ لگایا گیا ۔



