قومی خبریں

تانڈوویب :تانڈو تنازع میں کودی کرنی سینا،ہدایت کار کی زبان کاٹنے پرملے گا ایک کروڑ

ٹانڈوویب : اب ٹانڈو تنازع میں کودی کرنی سینا، کہاہدایت کاروں کی زبان کاٹنے پرملے گا ایک کروڑ

سیف علی خان

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن) ہدایت کار علی عباس کی پہلی ویب سیریز ’تانڈو‘پر تنازعہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ہدایت کاروںکے خلاف متعددمقامات پر ایف آئی آر درج ہو گئی ہے ۔ اس کیس کی تفتیش جاری ہے۔ دریں اثناہدایت کاروں کو پرتشدد دھمکیاں مل رہی ں۔ کرنی سینا نے ہدایت کارکی زبان کاٹنے والے کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹائمز ناؤ کے مطابق، کرنی سینا نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی ویب سیریز ’تانڈو‘ کے ہدایت کارکی زبان کاٹ کر لائے گا، اسے ایک کروڑر روپے دئے جائیں گے۔ کرنی سینا کا کہنا ہے کہ ہدایت کاروں نے ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے۔جب سے ویب سیریز شروع ہوئی ہے، تب سے اسے بہت سارے تنازعات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعدد جگہوں پر ہدایت کاروں کے خلاف پہلے ہی ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔ اس پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد ہے۔ ویب شو کے ہدایت کار اور ٹیم پہلے ہی معذرت کر چکی ہے۔

اس کی ہدایتکاری علی عباس ظفر نے کی ہے اور اس کی کہانی سولنکی نے لکھی ہے۔ اس میں سیف علی خان، ڈمپل کپاڈیا، محمد ذیشان ایوب، سنیل گروور، ٹگمنشو دھولیا، گوہر خان اور کمد مشرا مرکزی کردار میں ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button