نئی دہلی15جولائی(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس نے جمعرات کے روز #وزیراعظم نریندر مودی کے وارانسی کے دورے پر یہ کہتے ہوئے طنزکیاہے کہ #کاشی کے لوگ تقریر نہیں بلکہ گڈ گورننس چاہتے ہیں۔پارٹی کے چیف ترجمان #رندیپ #سورجے والا نے بھی سوال کیا کہ کاشی کوٹوکیو بنانے کے وعدے کا کیا ہوا؟یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نے جمعرات کے روز جاپان کے تعاون سے وارانسی میں بین الاقوامی تعاون اور کنونشن سنٹر کا افتتاح کیا۔
اس کے ساتھ ہی #وزیراعظم نے #بنارس ہندو #یونیورسٹی میں 100 بستروں والے MCH ونگ ، گوڈولیا میں ایک کثیر سطحی پارکنگ ، دریائے گنگا میں سیاحت کی ترقی کے لیے ایک تین لین فلائی اوور بریج کاافتتاح بھی کیاہے۔سرجے والا نے ٹویٹ کیا ہے کہ بابا وشوناتھ کے شہر کاشی کی ترقی ہر ملکی کی خواہش ہے۔ لیکن مودی جی نے 7 سال میں رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے کیا کیا؟ کیا گنگا میامیں بہنے والی گندگی صاف ہو گئی ہے؟



