جموں و کشمیر کے کولگام میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہوئے انکائونٹر میں 2 دہشت گرد ہلاک، 1 نے کیاسرینڈر
سرینگر،30جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #جموں و #کشمیر کے #ضلع کولگام میں بدھ کے روز سیکیورٹی #فورسز کے ساتھ #انکاونٹر میں دو #دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور دہشت گرد نے ہتھیار ڈال دیا۔ عہدیداروں نے یہ اطلاع دی۔ حکام کے مطابق دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ #اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے کولگام ضلع کے چیمر گاؤں میں گھیرابندی اور سرچ آپریشن شروع کیا۔
اس دوران وہاں موجود دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔ اس تصادم میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک دہشت گرد نے ہتھیار ڈال دیا۔ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے کنارے مشتبہ دہشت گردوں کے ساتھ انکائونٹر میں ایک جوان زخمی ہوگیا۔
حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب درمیال گاؤں میں سرچ آپریشن کے دوران پیش آیا۔ کچھ مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد منگل کی شام لائن آف کنٹرول سے متصل اس گاؤں اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔



