بھاجپا کی کوثرجہاں دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن بن گئیں
6 جنوری کو فوری طور پر تین سال کے لیے ریاستی حج کمیٹی تشکیل دی تھی
نئی دہلی ، 16فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) دہلی حج کمیٹی کی تنظیم نو کے تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد ہوئے انتخابات میں بی جے پی نے جیت درج کی ہے۔ بی جے پی کی کوثر جہاں نے دہلی حج کمیٹی کا انتخاب جیت کر چیئرمین کا عہدہ حاصل کیا ہے۔ واضح رہے کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے اس سال 6 جنوری کو فوری طور پر تین سال کے لیے ریاستی حج کمیٹی تشکیل دی تھی۔اس کے ارکان میں بی جے پی ایم پی گوتم گمبھیر، عام آدمی پارٹی کے دو ایم ایل ایز عبدالرحمن اور حاجی یونس، کانگریس ایم سی ڈی کونسلر نازیہ دانش، اسلامی اُمور کے ماہر محمد سعد اور کوثر جہاں مسلم رضاکار تنظیموں کے ارکان کے طور پر شامل تھے۔
کوثر کی جیت کے بعد وریندر سچدیوا نے ٹویٹ کیا کہ محترمہ کوثر جہاں کو دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کرتا ہوں۔ دہلی حج کمیٹی میں بی جے پی کے امیدوار کی جیت سے صاف ہے کہ اب مسلم کمیونٹی بھی ملک کی ترقی کے دھارے میں نریندر مودی کا ساتھ دینے کے لیے بے چین ہے۔ معلومات کے مطابق کوثر جہاں کو کل تین ووٹ ملے ہیں جس میں گوتم گمبھیر اور سعد کے ووٹوں کے ساتھ ان کا اپنا ووٹ بھی شامل ہے۔
भारतीय जनता पार्टी अल्प संख्यक मोर्चा दिल्ली प्रदेश सदस्य बहन कौसर जहां को दिल्ली राज्य हज समिति अध्यक्ष चुने जाने पर दिली मुबारकबाद ।🤲 pic.twitter.com/wjQGkerc9d
— Jamal Siddiqui (@JamalSiddiqui_) February 16, 2023



