سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

معدہ تندرست رکھیں تیزابیت کا گھریلو علاج

معدے میں زیادہ ایسڈ کا اخراج تیزابیت کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے پیٹ میں درد، گیس اور سانس میں بدبو پیدا ہوجاتی ہے۔

معدے میں زیادہ ایسڈ کا اخراج تیزابیت کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے پیٹ میں درد، گیس اور سانس میں بدبو پیدا ہوجاتی ہے۔ زیادہ وقت بھوکا رہنے ، خالی پیٹ یا چائے اور کافی کا زیادہ استعمال تیزابیت کا باعث بنتا ہے۔ اس کے علاوہ جب ہم مرغن مصالحے دار کھانا کھاتے ہیں تو اس کی وجہ سے بھی معدے میں ایسڈ زیادہ بنتا ہے جو سینے میں جلن پیدا کرتا ہے۔آپ کے باورچی خانے میں بہت سی ایسی چیزیں موجود ہوتی ہیںجو آپ تیزابیت کو دور کرنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔

تلسی کے پتے Holy Basil

تلسی کے پتوں میں گیس کو ختم کرکے سکون پہنچانے کی خصوصیات موجود ہیںجن سے تیزابیت میں فوری آرام آتا ہے۔ جب بھی پیٹ میں گیس محسوس ہو تلسی کے چند پتے دھوکر چبالیں یا ۳ سے ۴ پتوں کو ایک کپ پانی کے ساتھ ابالیں چند منٹ پکنے دیں پھر چھان کر پی لیں۔

سونف

کھانے کے بعد سونف کھالینے سے بھی تیزابیت سے بچا جاسکتا ہے۔ نظام ہضم درست رکھنے کے لئے سونف کی چائے نہایت مفید ہے۔ سونف میں موجود تیل بدہضمی اور پیٹ کو پھولنے سے بچاتا ہے۔

دارچینی

دارچینی میں قدرتی طور پر اینٹی ایسڈ خصوصیات موجود ہیں جو ہاضمہ بہتر بناتی ہیں۔ تکلیف سے نجات کے لئے دارچینی کی چائے پئیں جو پیٹ کا انفیکشن جلد ختم کردے گی۔

چھاچ

چھاچ کو آیوریدک علاج میںخاص اہمیت حاصل ہے۔اس لئے جب بھی مرغن غذا کھائیںتو اینٹی ایسڈ لینے کے بجائے ایک گلاس چھاچ کا پی لیںزیادہ بہتر نتائج کے لئے پسی کالی مرچ یا ہرا دھنیا پیس کر ملا لیں۔

لونگ

چینی طب اور آیورید ک میں ہاضمے کی خرابی دور کرنے کے لئے لونگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔لونگ پیٹ میں بننے والی گیس کو ختم کرتی ہے اس لئے لوبیا،پھلیاں اور کالے چنے بناتے وقت اس میںلونگ پیس کر ڈالیں تاکہ گیس نہ بنے۔تیزابیت سے بچنے کے لئے برابر کی مقدار میں پسی ہوئی الائچی اور لونگ بھی کھائی جا سکتی ہے۔تیزابیت ختم کرنے کے ساتھ یہ منہ کی بدبو بھی ختم کرے گی۔

ٹھنڈا دودھ

دودھ میں کیلشیئم کی موجودگی معدے میں تیزابیت سے بچاتی ہے۔جب بھی تیزابیت محسوس ہوٹھنڈا دودھ پئیں۔

ناریل کا پانی

جب ہم ناریل کا پانی پیتے ہیں تو جسم کا پی ایچ لیول الکلائن میں تبدیل ہو جاتا ہے جو معدے میں ایک طرح کا لعاب بناتا ہے جو معدے کو تیزابی اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ناریل کے پانی میں موجود فائبر ہاضمہ درست کرکے معدے کو تیزابیت سے بچاتا ہے۔

زیرہ

زیرہ ہاضمہ درست کرتا ہے،پیٹ کے درد میں آرام دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button