
ترو ونت پورم ، 17جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ریاست کیرالہ میں جہیزکیلئے ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ریاستی #حکومت نے اپنے جہیز ممنوعہ قوانین میں تبدیلی کی ہے ،اور تمام 14 اضلاع میں اینٹی #جہیز #افسران کو بھی تعینات کیا ہے ،تاکہ ان شکایات پر سخت کارروائی کی جاسکے۔ #کیرالہ کے وزیر صحت وینا جارج نے بتایا کہ اینٹی جہیز افسران کا عہدہ علاقی طور پر تر و ونت پورم ، ارناکلم اور کوجھی کوڈمیں ہی تھا،لیکن اب اس عہدہ کی تمام اضلاع میں توسیع کردی گئی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ #ڈسٹرکٹ ویمن اینڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ آفیسر ہر ضلع میں اینٹی جہیز افسر کی حیثیت سے کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے تحت ڈائریکٹر ویمن اینڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ کو چیف اینٹی جہیز افسر (Chief Dowry Prohibition officer)مقرر کیا گیا ہے۔ جارج نے کہا کہ جہیز کیلئے بڑھتے ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کے لئے حکومت کی جانب سے اینٹی جہیز افسر کی تقرری کا اقدام حکومت کی طرف سے مثبت اٹھائے جانے والے اقدامات کا ایک خصوصی ’حصہ ‘ہے۔



