بین ریاستی خبریں

کیرالہ: سابق وزیر اعلیٰ اومن چانڈی نے سب سے طویل مدتی ایم ایل اے کا ریکارڈ بنایا

ترواننت پورم،2اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کیرالہ اسمبلی میں 18,728 دن مکمل ہونے کے ساتھ 78 سالہ کانگریسی لیڈر اور دو بار کے وزیر اعلیٰ اومن چانڈی کے پاس سب سے طویل عرصے تک ایم ایل اے رہنے کا ریکارڈ ہے۔ یہ ریکارڈ پہلے کے ایم مانی کے پاس تھا۔ جن کا انتقال 2019 میں ہوا ہے۔اب ایک بار پھر یہ ریکارڈ کانگریس کے پاس ہے۔ منی اور چانڈی دونوں الیکشن لڑنے کے بعد سے اپنی سیٹیں کبھی نہیں ہارے ہیں۔ 1965 میں اسمبلی انتخابات کے بعدچونکہ کوئی بھی پارٹی حکومت نہیں بنا سکی، اس لیے صدر راج نافذ کر دیا گیا اور کسی نے بھی ایم ایل اے کے طور پر حلف نہیں لیا اور اسی وجہ سے منی پہلی بار 1967 میں ایم ایل اے بنے۔

چانڈی جو 31 اکتوبر کو 79 سال کے ہو گئے، نے 1970 کے بعد سے ہر انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے اور اب وہ ریاست میں مسلسل 12ویں مدت کے لیے سب سے زیادہ مقبول سرگرم سیاست دانوں میں سے ایک ہیں۔ اپنے دلکش رویے کی وجہ سے وہ جہاں بھی جاتے ہیں ، ہجوم کے لیے کشش کا سبب بن جاتے ہیں ۔ اپنی گرتی ہوئی صحت اور ملنسار طبیعت اور مسکراتے ہوئے چہرے کو دیکھ کر لوگ اب بھی اس کے پاس مدد کے لیے آتے ہیں اور وہ کبھی بھی انکار نہیں کرتے ہیں ۔

ایک کہانی جو اکثر ان کے مداحوں کے ذریعہ شیئر کی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ 2011-16 میں جب وہ وزیر اعلیٰ تھے، وہ شمالی کیرالہ میں ایک اسکول کی عمارت کا افتتاح کرنے گئے تھے۔ جب وہ افتتاح کے بعد اپنی گاڑی میں لوٹ رہے تھے تو اسکول کے ایک شخص نے ان کا نام لے کر پکارا۔اپنا نام سن کر چانڈی رک گئے اوراس کے پاس گئے۔ اس شخص نے بتایا کہ وہ ان کا دوست اور ہم جماعت ہے،گھر خریدنا چاہتا ہے، کیونکہ اس کے پاس گھر نہیں ہے۔ چانڈی نے اس پر اتفاق کیا اور تمام تفصیلات حاصل کیں اور معلوم ہوا کہ یہ شخص قابل توجہ تھا ، اسے سرکاری اسکیم کے تحت مکان دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button