قومی خبریں

کیرل :راہول گاندھی نے پھر ماہی پروری کی وزارت کا’انتخابی جال‘ پھینکا

ماہی

کولم: (اردودنیا.اِن)کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے ریاست کے ماہی گیروں کو خوش کرنے کے لیے ایک بار پھر انتخابی جال پھینک دیاہے۔کیرالہ، کولمام میں ماہی گیروں سے گفتگو کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ان کے لیے الگ وزارت قائم کرنے کا وعدہ کیا۔ راہل گاندھی نے کہاہے کہ اس طرح سے اس برادری کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔

ماہی گیروں سے گفتگوکرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہاہے کہ آپ بھی ہمارے کسانوں کی طرح کاشت کرتے ہیں ، آپ سمندرمیں کاشت کرتے ہیں۔ دہلی میں کسانوں کی وزارت آپ کی نہیں ہے۔

دہلی میں آپ کے لیے بولنے والاکوئی نہیں ہے۔راہل گاندھی نے مزید وعدہ کیاہے کہ اگر وہ مرکز میں حکومت بناتے ہیں تو وہ ملک کے ماہی گیروں کے لیے وزارت بنانے کے لیے سب سے پہلے کام کریں گے۔

وزارت بننے سے ماہی گیروں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں آپ کویقین دلاتا ہوں کہ آپ کی ضروریات کے لیے ایک وزارت قائم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button