تروننت پورم ،27ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کیرالہ سے سینئر کانگریس لیڈر وی ایم سدھی رن نے اے آئی سی سی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دو دن پہلے ، وہ کے پی سی سی کی سیاسی امور کی کمیٹی چھوڑ چکے تھے۔ ان کے قریبی ذرائع نے آج اس کی اطلاع دی ۔ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے اے آئی سی سی سے اپنا استعفیٰ دو دن قبل دے دیا تھا، جس دن انہوں نے کے پی سی سی سے ترک تعلق کا اعلان کیا ہے ۔
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں
کانگریس ہائی کمان اور مقامی لیڈران کی تمام کوششوں کے باوجود سدھی رن نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا۔ کانگریس کے کیرالہ انچارج طارق انور نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں سدھی رن سے بات کریں گے۔اس سے قبل طارق انور نے کہا تھا کہ پارٹی ہر سینئر لیڈر کو پارٹی کے معاملات میں تعاون کرنا چاہتی ہے ، لیکن ہم کسی کو بھی ایسا کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔
اتوار کے روز ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے سدھیرن سے ملاقات کی تھی تاکہ وہ اسے راضی کریں ،لیکن ناکام رہے۔
سدھی رن نے ریاستی کانگریس سے متعلق شکایات کی تھیں۔اس ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سدھی رن کو راضی کرنا بہت مشکل تھا، اور وہ اپنے فیصلے پر اٹل تھے،وہیں انہوں نے اس معاملہ پر کانگریس قیادت کی کمی کو بھی تسلیم کیا ۔



