بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

کیرالہ میں 2 بچوں کی ماں نابالغ لڑکے کے ساتھ فرار،POCSO ایکٹ کے تحت گرفتار

کیرالہ میں نابالغ لڑکے کے ساتھ فرار ہونے والی خاتون گرفتار

الپوزہا/کیرالہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)کیرالہ میں ایک 30 سالہ شادی شدہ خاتون، جو 2 بچوں کی ماں بھی ہے، کو نابالغ کے ساتھ فرار ہونے پر پولیس نے POCSO ایکٹ  (Protection of Children from Sexual Offences Act) کے تحت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون پر 17 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

 یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب خاتون اپنے ایک دور کے رشتہ دار لڑکے کے ساتھ تقریباً ایک ہفتہ قبل کیرالہ سے کرناٹک بھاگ گئی تھی۔ دونوں خاندانوں نے الگ الگ شکایات درج کرائیں، جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی۔

پانچ دنوں کی تلاش کے بعد دونوں کرناٹک کے کوللور علاقے میں ملے جہاں خاتون نے کرائے پر مکان لیا تھا اور پولیس سے بچنے کے لیے فون کا استعمال بھی ترک کر دیا تھا۔جس کی وجہ سے اس کی لوکیشن ٹریس کرنا مشکل رہا۔ ابتدائی سرچ کے باوجود بنگلورو میں کچھ پتہ نہیں چلا۔ تاہم دو دن قبل خاتون نے کوللور سے اپنے ایک رشتہ دار کو واٹس ایپ میسج بھیجا، جس کے بعد پولیس نے ان سب کو ٹریس کیا۔

پولیس نے دونوں کو حراست میں لینے کے بعد لڑکے کو اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جبکہ خاتون کو چرتھلا پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ عدالت نے بعد ازاں اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق، خاتون اور نابالغ کا پہلا رابطہ ایک خاندانی تقریب میں ہوا تھا جہاں دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔ خاتون کے شوہر نے اسے واپس گھر لانے کی کوشش بھی کی، مگر اس نے انکار کرتے ہوئے نابالغ لڑکے کے ساتھ گاؤں سے فرار ہونے کا فیصلہ کیا۔یہ واقعہ علاقے میں بڑی بحث کا موضوع بن گیا ہے اور پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کوللور میں قیام کے دوران لڑکے کا جنسی استحصال کیا گیا یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button