بین الاقوامی خبریں

خالدہ ضیا کی سزامعطلی کی مدت تیسری بار چھ ماہ تک بڑھائی جائے گی

بی این پی کی سربراہ کو گزشتہ سال جیل سے رہا کیا گیا کیونکہ کورونا وائرس وبائی مرض بنگلہ دیش میں پھیل گیا تھا۔

ڈھاکہ، 12 ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی سربراہ اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیا Khaleda Zia کی سزامعطلی کی مدت تیسری بار چھ ماہ تک بڑھائی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت قانون نے محترمہ خالدہ کے حق میں اپنی رائے وزارت داخلہ کو بھیج دی ہے۔

وزیر قانون انیس الحق نے کہا کہ ان کی (محترمہ خالدہ) کی سزا کی معطلی کی مدت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کی سفارش کی گئی ہے اور جہاں تک وہ جانتے ہیں وزارت داخلہ نے اس کی منظوری دے دی ہے۔گزشتہ ہفتہ ، محترمہ خالدہ کے اہل خانہ نے وزارت داخلہ سے کورونا کی پیچیدگیوں اور اس کے علاج کے حالات کی بنیاد پر ان کی جیل کی سزا کی معطلی میں توسیع کرنے کی اپیل کی تھی۔

وزارت داخلہ نے یہ درخواست قانونی رائے کے لیے وزارت قانون کو بھیج دی تھی۔واضح رہے کہ 10 اور 24 اپریل کو دو بار محترمہ خالدہ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی۔ وہ تقریباً دو ماہ تک اسپتال میں رہنے کے بعد 19 جون کو گھر واپس آئی تھی۔ حکومت نے بیرون ملک نہیں بلکہ گھر پر علاج کروانے کی شرط پر اس کی سزا کو چھ ماہ کے لیے دو مرتبہ معطل کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button