خالصتان نے فلسطینیوں کی امداد کیلیے 21 ہزار ڈالر مالیت کا سامان روانہ کردیا
اسرائیل کے غزہ پر مسلسل حملوں کے بعد دنیا بھر سے تنظیموں اور ریاستی سطح پر فلسطینی بھائیوں کے لیے امداد روانہ کی جا رہی ہے
لندن :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)اسرائیل کے غزہ پر مسلسل حملوں کے بعد دنیا بھر سے تنظیموں اور ریاستی سطح پر فلسطینی بھائیوں کے لیے امداد روانہ کی جا رہی ہے۔ اسی دوران بھارت سے آزادی کی خواہاں سکھوں کی تنظیم خالصتان کی جانب سے بھی فلسطینیوں کی مدد کے لیے 21 ہزار ڈالر مالیت کا سامان روانہ کردیا گیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے گرونانک گردوارے کی جانب سے سکھ فار جسٹس نے اسرائیلی بمباری سے تباہ حال فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان اقوام متحدہ کے ادارے کے حوالے کردیا۔ سکھ فار جسٹس نے رواں ماہ کی 21 تاریخ کو کینیڈا ٹو فلسطین، شٹ ڈاؤن انڈین ٹیرر ہاؤسز منانے کا اعلان بھی کیا۔واضح رہے کہ یہ امدادی سامان 21 ہزار ڈالر کی مالیت کا ہے جسے امداد کے طور پر سکھ کمیونٹی نے شہید ہردیپ سنگھ نجار کے نام پر جمع کیا جو بھارت علیحدگی کی تنظیم خالصتان کے سرگرم رہنما تھے۔
Pro Khalistan Group Donates $21,000 To Palestine Amid War With Israel
Vancouver, BC, October 14, 2023
Secessionist group “Sikhs For Justice” (SFJ) announced that $21,000 has been donated to “UN Agency For Palestine Refugees” to support People of Palestine who are suffering the… pic.twitter.com/GHccPxLANN— JEETA SINGH (@tajinder_2020) October 14, 2023



