قومی خبریں

کھرگون مسلم مخالف تشدد: زخمی ایس پی کا بیان، تلوار لے کر جلوس میں شامل لڑکے کو روکا تو گولی ماری گئی

بھوپال، 13اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کھرگون کے ایس پی سدھارتھ چودھری رام نومی کے موقع پر ہنگامہ آرائی میں زخمی ہو گئے تھے۔ اس کی ٹانگ میں چوٹ لگی ہے۔اب وہ ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل ہیں، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ ایس پی نے میڈیا سے خصوصی بات چیت میں واقعہ بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کمیونٹی آمنے سامنے تھے،

ایک لڑکا تلوار لے کر تیزی سے بھاگ رہا تھا۔ جب میں نے اسے روکا تو اسے کور دے رہے کسی دوسرے لڑکے نے مجھے گولی مار دی، جو میری ٹانگ میں لگی۔کھرگون کے ایس پی سدھارتھ چودھری رام نومی کے موقع پر ہونے والے تشدد کا شکار ہوئے تھے۔ اُن کی ٹانگ پر زخم ہے۔ منگل کو وزیر داخلہ نروتم مشرا نے ان سے ویڈیو کال پر بات کی۔ انہوں نے پوچھا کہ آ پ کو گولی کیسے لگی۔

ایس پی نے کہا کہ اتوار کو تالاب چوک سے شروع ہونے والا جلوس آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا تھا جب پتھراؤ شروع ہو گیا۔ لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کرتے ہوئے 15 منٹ میں صورتحال پر قابو پالیا گیا۔

جیسے جیسے جلوس آگے بڑھ رہا تھا، صرافہ اور شیتل ماتا مندر کے علاقے سے آتشزدگی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ شام کے وقت سنجے نگر میں بھی آتشزدگی ہوئی ۔ دونوں طرف سے پتھراؤ جاری تھا۔ایس پی کی گاڑی پھنس گئی۔ ان کے ساتھ والا گھر جل رہا تھا۔ فائر بریگیڈ کو بلایا گیا۔

اچانک ایک لڑکا تلوار لیے بھیڑ کی طرف بھاگتا ہوا نظر آیا۔ میں نے اس سے تلوار چھیننے کی کوشش کی۔ اس کے ہاتھ میں چوٹ لگی۔ جب وہ اس کے پیچھے بھاگا تو ایک اور لڑکے نے فائرنگ کر دی۔ ابتدائی طور پر یہ خیال کیا گیا کہ یہ پتھر کی معمولی چوٹ ہے۔

خون بند نہیں ہو رہا تھا اس لیے اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ ایکسرے میں گولی کا زخم پایاگیا، گولی نکال لی گئی ، سرجری کی ضرورت نہیں ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button