
بلیا31جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اترپردیش کے بلیا ضلع کے ریوتی تھانہ علاقے میں ایک تانترک کے خلاف ایک 16 سالہ #لڑکی کے مبینہ #اغوا کے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس کی اطلاع دی۔ریوتی پولیس اسٹیشن کے انچارج یادویندر پانڈے نے ہفتے کے روز بتایا کہ ریوتی تھانہ علاقہ کے ریوتی قصبے کی رہنے والی ایک 16 سالہ لڑکی 29 جون کو #تانترک ابھیجیت اپادھیائے عرف جوگا #بابا کے گھر گئی تھی۔
انہوں نے بتایاہے کہ تانترک نے مبینہ طور پر اسے #اغوا کیا تھا۔انہوں نے بتایا ہے کہ بچی کے والد کی شکایت پر جمعہ کی رات تانترک کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔افسر نے بتایا کہ پولیس ملزم تانترک کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔



