بین الاقوامی خبریں
تاجپوشی سے قبل شاہ چارلس کو نئی تصویر پر تنقید کا سامنا کیوں؟
اس تصویر میں شاہ چارلس اپنی اہلیہ کیملا کے ہمراہ ہاتھ پیچھے باندھ کر کھڑے نظر آرہے ہیں
لندن ، 3 مئی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)برطانوی بادشاہ چارلس سوم کو تاجپوشی سے پہلے شاہی خاندان کی طرف سے شیئر کی گئی حالیہ تصویر پر تنقید کا سامنا ہے۔رائل فیملی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شاہ چارلس کی ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے۔اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے’جیسے کہ بادشاہ اور ملکہ کی تاجپوشی کی تقریب قریب آرہی ہیاس لیے بکنگھم پیلس کے بلیو ڈرائنگ روم میں لی گئی شاہ چارلس اور دی کوئین کنسورٹ کی ایک نئی تصویر شیئر کی جارہی ہے۔
اس تصویر میں شاہ چارلس اپنی اہلیہ کیملا کے ہمراہ ہاتھ پیچھے باندھ کر کھڑے نظر آرہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا برطانوی بادشاہ کے یوں ہاتھ پیچھے باندھ کر کھڑے ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ اس طرح کے پوز دے کر اپنے سوجن کا شکار ہاتھوں کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔



