بین ریاستی خبریں

ڈاکٹرکرن بیدی بطورلفٹنٹ گورنرپونڈیچری برخاست:راشٹرپتی بھون

ڈاکٹرکرن بیدی بطورلفٹنٹ گورنرپونڈیچری برخاست:راشٹرپتی بھون

#kiran-bedi-removed-as-puducherry-lieutenant-governor,
نئی دہلی(اردودنیا.اِن)چندہفتوں بعدہی اسمبلی انتخابات کومدنظررکھتے ہوئے صدرہندرام ناتھ کوونڈکے دفترسے جاری احکامات کے تحت ڈاکٹرکرن بیدی کوپونڈیچری کے گورنرلفٹنٹ کے عہدہ سے برطرف کردیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ اقدام پونڈیچری میں کانگریس کی کمزورساخت کوانتخابات میں شکست دینے کیلئے اٹھایاگیاہے۔

صدرہندکے احکامات کےمطابق ڈاکٹرتاملی بائی سوندرراج کوڈاکٹرکرن بیدی کی جگہ پرپونڈیچری کالفٹنٹ گورنرمقررکیاگیاہے۔

ڈاکٹرتاملی بائی تلنگانہ کی گورنرہیں۔مزیدتفصیلات کے مطابق ڈاکٹرکرن بیدی اوروزیراعلی وی نارائن سوامی کے درمیان طویل عرصہ سے تنازعہ جاری تھا۔وزیراعلی نے کرن بیدی کے طریقہ کارکردگی کوغیرجمہوری قراردیاتھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button