قومی خبریں

کسان مہا پنچایت: کسانوں کے سامنے کسی بھی حکومت کاتکبر نہیں چلتا:پرینکا گاندھی

نئی دہلی،5ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی کے مظفر نگر میں زرعی قوانین کے خلاف کسان مہا پنچایت کا انعقاد کیا گیا۔ دوسری طرف کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے ان کسانوں کی حمایت میں ٹویٹ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی طاقت کا تکبر کسانوں کی آوازوں کے سامنے نہیں چلتا۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھاکہ کسان اس ملک کی آواز ہیں، کسان ملک کا فخر ہیں، کسی بھی طاقت کا تکبر کسانوں کی آواز کے سامنے نہیں کھڑا ہوتا۔ زراعت کو بچانے اور حق مانگنے کی لڑائی میں ان کی محنت کی وجہ سے پورا ملک کسانوں کے لیے لڑ رہا ہے۔

مظفر نگر کے گورنمنٹ انٹر کالج گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی مہا پنچایت کے لیے کسان بڑی تعداد میں جمع ہوئے ہیں۔ اگلے سال کے اوائل میں اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر یہ پنچایت اہم سمجھی جارہی ہے۔ کسان پنچایت کا اہتمام متحدہ کسان مورچہ نے کیاتھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button