امریکہ کرونا کے پیشِ نظر ’سپر باؤل‘ کے دوران لوگوں کو محتاط رہنے کی اپیل
نیویارک:(ایجنسی)امریکہ میں ہر سال فروری کے پہلے اتوار منعقد ہونے والا ’سپر باؤل‘ امریکی قومی فٹ بال لیگ (این ایف ایل) کا محض نقطہ عروج ہی نہیں، بلکہ اس کھیل کے شائقین اور عوام کے لیے جوش و خروش سے دیکھا جانے والا ایک جشن کا سماں بھی ہوتا ہے۔ تاہم کرونا وبا کے باعث حکام نے خبردار کیا ہے کہ یہ ایونٹ ’سپر اسپریڈر‘بن سکتا ہے۔ کینسس سٹی چیفس اور ٹمپا بے بکنیئرز کے درمیان اتوار کی شام ہونے والے مقابلے سے پہلے حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اکٹھے ہو کر مقابلہ دیکھنے کے بجائے آن لائن ہی یہ مقابلہ دیکھیں اور لطف اندوز ہوں۔
تاکہ لوگوں کو اس مہلک وائرس سے زیادہ سے زیادہ محفوظ رکھا جا سکے۔اس دن امریکہ میں ’تھینکس گیونگ‘ کے تہوار سے زیادہ کھانے پینے کی اشیا استعمال کی جاتی ہیں اور سپر باؤل کئی سالوں سے سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایونٹ ہے۔یوں کھیل کا یہ مقابلہ امریکی ثقافت میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ اس سال فلوریڈا ریاست کے شہر ٹیمپا میں چمپئن شپ کا یہ مقابلہ گزشتہ سال سے کہیں مختلف حالات میں منعقد ہو رہا ہے اور اس کی وجہ کرونا وائرس کے سبب لگائی گئی پابندیاں ہیں،
جنہوں نے معمولات زندگی اور بڑے اجتماعات کو محدود کر دیا گیا ہے۔ تقریباً ایک سال پہلے امریکہ پہنچنے والے وائرس نے جہاں لوگوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کی پابندی پر عمل در آمد یقینی بنانے پر مجبور کر دیا،




