ممبئی، 2اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ہندوستانی ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کھیل رہی ہے۔ اس سیریز کے بعد ٹیم انڈیا جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے رجت پاٹی دار اور مکیش کمار کو موقع دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس کے علاوہ شریس ایئر، روی بشنوئی اور دیپک چاہر کو بھی اس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ شیکھر دھون اس ٹیم کے کپتان ہوں گے۔مکیش کمار کی بات کریں تو وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بنگال کے لیے کھیلتے ہیں۔
27 سالہ مکیش کمار دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتے ہوئے دائیں بازو کی میڈیم پیسر ہیں۔ اس کھلاڑی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کافی متاثر کیا ہے جس کے بعد انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ مکیش کمار اب تک 30 فرسٹ کلاس میچوں میں 109 وکٹیں لے چکے ہیں۔ انہوں نے 5 بار ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔ جبکہ 4 بار انہوں نے اننگز میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس دوران مکیش کمار کی اوسط 22.50 رہی جبکہ اکانومی ریٹ 2.75 رہی۔ جبکہ اسٹرائیک ریٹ 48.9 رہا ہے۔مکیش کمار نے لسٹ اے کے 18 میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس دوران مکیش کمار کا اوسط 44.00 تھا جبکہ اسٹرائیک ریٹ 51 تھا۔ اس کے ساتھ ہی اس کھلاڑی نے 17 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 19 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ مکیش کمار کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اوسط 24.05 ہے جبکہ اکانومی 7.25 ہے۔ ساتھ ہی اس فارمیٹ میں مکیش کمار کی بہترین گیندبازی 33 رنز کے عوض 3 وکٹیں ہیں۔



