ٹاپ 5 میں پاکستان کے رضوان، شعیب ملک اور حفیظ بھی شامل
نئی دہلی ، 22اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وراٹ کوہلی پاک -ہند ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 9 میچوں میں 406 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران کوہلی کی بیٹنگ اوسط 67.66 اور اسٹرائیک ریٹ 119.06 رہا ہے۔ کوہلی پاکستان کے خلاف 4 نصف سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔محمد رضوان پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔رضوان نے تین میچوں میں 193 رنز بنائے ہیں۔ انڈیاکے خلاف رضوان کی بیٹنگ اوسط 96.50 ہے۔ اُن کا اسٹرائیک ریٹ بھی 130.40 رہا ہے۔پاکستان کے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک یہاں تیسرے نمبر پر ہیں۔ شعیب نے انڈیا کیخلاف 9 میچوں میں 27.33 کی بیٹنگ اوسط اور 103.79 کے اسٹرائیک ریٹ سے 164 رنز بنائے ہیں۔
ایشیا کپ 2022 سے پہلے شعیب ملک پاک- بھارت ہر میچ کا حصہ رہے ہیں۔محمد حفیظ پاک- بھارت ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے بلے باز ہیں۔ حفیظ نے 8 میچوں میں 26 کی بیٹنگ اوسط اور 118.18 کے اسٹرائیک ریٹ سے 156 رنز بنائے ہیں۔سابق کرکٹر یوراج سنگھ بھی ٹاپ-5 میں شامل ہیں۔ یوراج نے پاکستان کیخلاف 8 ٹی 20 میچوں میں 25.83 کی بیٹنگ اوسط اور 109.92 کے اسٹرائیک ریٹ سے 155 رنز بنائے ہیں۔ جبکہ یوراج پاک- بھارت میچوں میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بھی رہے ہیں، انہوں نے 9 چھکے لگائے ہیں۔



