نئی دہلی،یکم اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین ایک بار پھر 4 اگست سے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز شروع ہوگی ۔ اس ٹیسٹ سیریز سے پہلے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ وراٹ کوہلی کے نام ہے۔ وراٹ کوہلی نے یہ کمال سال 2016 میں کیا جب انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے ہندوستان آئی تھی۔
اس سال کوہلی نے نہ صرف اپنی سرزمین پر حیرت انگیز بیٹنگ کرتے ہوئے زیادہ رنز بنائے بلکہ ایک ہندوستانی بلے باز کے طور پر ایک نیا ریکارڈ بھی بنایا۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے سال 2016 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے 655 رنز بنائے۔ اس سال ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی جس میں ٹیم انڈیا نے 4-0 سے کامیابی حاصل کی۔
#وراٹ #کوہلی نے 5 میچوں کی اس ٹیسٹ سیریز کی 8 اننگز میں 109.167 کی اوسط سے 655 #رنز بنائے جس میں دو #سنچریاں بھی شامل ہیں۔ اس دوران وراٹ نے 235 رنز کی #اننگز بھی کھیلی جو کہ ٹیسٹ میں اب تک کا ان کا بہترین انفرادی اسکور بھی ہے۔ #انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں یہ کسی ہندوستانی بلے باز کی جانب سے بنائے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں۔
وراٹ کوہلی نے 655 رنز بنا کر راہل دراوڑکا ریکارڈ توڑ دا۔ سال 2002 میں راہل دراوڑنے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 602 رنز بنائے اور اس ٹیم کے خلاف ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، لیکن وراٹ کوہلی نے 14 سال بعد دراوڑکا ریکارڈ توڑ دیا ،کوہلی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں بھی تیسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے سال 2018 میں 593 رنز بنائے تھے۔













